Friday, 26 April 2024, 03:21:49 pm
معمر شہریوں کا عالمی دن
August 21, 2019

 آج (بدھ) معمر شہریوں کا عالمی دن منایاگیا جس کا مقصد معمر افراد کودر پیش مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔

 یہ دن منانے کا مقصد ان مختلف مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے جس سے معمر شہری معیار زندگی کے حوالے سے متاثر ہوتے ہیں۔

 ادھرپنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ معمر افراد ہمارا اثاثہ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ ہمارے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

 لاہور سے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے معمر شہریوں کےلئے باہمت بزرگ پروگرام شروع کیا ہے اور صوبے میں 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ماہانہ الاونس دیاجائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.