Friday, 26 April 2024, 12:38:56 pm
پناہ گزینوں کا عالمی دن
June 20, 2019

  پناہ گزینوں کا عالمی دن جمعرات کو منایا گیا جس کا موضوع ہے پناہ گزینوں کیلئے اقدامات۔ یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی صورتحال کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی ہمدردیاں ان سات کروڑ سے زائد خواتین، بچوں اور مرد پناہ گزینوں اور اندرونی طورپر بے گھر افراد کے ساتھ ہیں جو جنگ، تنازعات اور مظالم کے باعث اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے گھر ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق شام، افغانستان، جنوبی سوڈان، میانمار اور صومالیہ سے ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.