Thursday, 25 April 2024, 10:16:17 pm
بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، سکھ آزادی کے رہنما کی گرفتاری کیلئے آپریشن شروع کردیا
March 20, 2023

بھارت میں خالصتان تحریک کو دبانے کیلئے سکیورٹی فورسز نے تحریک آزادی خالصتان کے ممتاز سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے لئے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے پورے پنجاب میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے اور ان کے اٹھہتر حامیوں کوگرفتار کرلیاگیا ہے۔

پولیس کے مطابق امرت پال سنگھ اور ان کے حامیوں نے کرپانوں چاقوئوں اور بندوقوں سے مسلح ہوکر ایک پولیس پر حملہ کیا جب ایک ماہ قبل ان کے ساتھی کو حملے اور اغواء کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیاگیا۔

ادھر امرتسر میں سکھوں کے مقدس گردوارے گولڈن ٹیمپل پر پولیس چھاپے کے دوران مشتعل سکھوں کے ساتھ جھڑپ میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.