بھارت اپنے جنگی جنون کی وجہ سے تراسی ارب ڈالر کا نقصان اٹھا چکا ہے۔
رائٹرز کے مطابق بڑھتے ہوئے تنائو اور کشیدگی میں اضافے کے خدشات کی بناء پر خوف و ہراس نے بھارتی منڈیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
جمعرات کے روز بھارتی Indicesمیں تقریباً اعشاریہ پانچ فیصد کمی ہوئی اور اس ہفتے مجموعی طور پر تقریباً ایک اعشاریہ تین فیصد کی تنزلی آئی۔
بھارتی سٹاک مارکیٹ میں 13 میں سے 12 بڑے شعبے تنزلی کا شکار ہوئے، جو سرمایہ کاروں میں گہری تشویش کی عکاسی کرتے ہیں۔
غیرملکی سرمایہ کاروں نے بھارتی جارحانہ عزائم کے باعث اس کی سٹاک مارکیٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔