ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد شاہ سلمان کی جانب سے سعودی عرب کے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے۔ایرانی صدر کے سیاسی امور کے بارے میں ڈپٹی چیف آف سٹاف محمد جمشیدی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ سعودی عرب کے فرمانروا نے صدر رئیسی کے نام ایک خط میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کے اس سمجھوتے کا خیر مقدم کیا ہے اور انہیں ریاض کے دورے کی دعوت دی ہے۔