Saturday, 27 April 2024, 07:17:09 am
بھارت میں ذات پات کے نظام کی وجہ سے غلامی باقاعدہ رواج کی حیثیت اختیار کرچکی،انڈین ایکسپریس
October 18, 2020

دہلی سے جاری ہونے والے بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ بھارت میں ذات پات کے نظام کی وجہ سے غلامی ایک باقاعدہ اور پختہ رواج کی حیثیت اختیار کرچکی ہے۔اخبار نے اپنے ادارتی صفحے میں تحریر کیا ہے کہ اتر پردیش میں ہونے والے عصمت دری کے ایک واقعے میں اونچی ذات سے تعلق رکھنے والی ایک عورت نے متاثرین کا ساتھ دینے کی بجائے زیادتی کرنے والوں کی حمایت کی اور پولیس نے بھی ان کو ڈھال فراہم کی ہے جو کہ ریاستی اداروں میں اونچی ذات کے اثر ورسوخ کو ظاہر کرتا ہے۔اخبار نے لکھا ہے کہ یہ آئین کی تمام اقدار کے منافی ہے اور اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ریاست صرف اس صورت میں عمل داری کا ثبوت دے کہ وہ نچلی ذاتوں کو تحفظ فراہم کرے اور ان کے خلاف جرائم کو روکے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.