قانونی امور کے مشیر بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ حکومت آئینی پیکیج پر مشاورت کررہی ہے۔
جمعرات کے روز اسلام آباد میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بار ایسوسی ایشز اور کونسلز کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے ہے اور اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔