موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی رابطہ کار رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ چین کا گورننس ماڈل ایک طاقتور ماڈل ہے جس میں عوام کو مرکزی حیثیت حاصل ہے اور یہ غربت کے خاتمے اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں اہم کردارادا کررہا ہے ۔
انہوں نے آج (جمعرات کو)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک چین دوستی دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد اور پائیدار مستقبل کیلئے باہمی تجربات سے سیکھنے کا تقاضا کرتی ہے ۔
رومینہ خورشید عالم نے کہاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کی قومی پالیسی کے ذریعے عوامی فلاح پر مبنی اور ماحول دوست ترقی کی جانب گامزن ہے ۔