Sunday, 20 April 2025, 01:06:27 am
 
پاکستان سپر لیگ:آج راولپنڈی میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گے
April 19, 2025

رات کراچی میں پاکستان سپرلیگ کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھپن رنز سے ہرا دیا۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھہتر رنز کاہدف دیا۔جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو انیس رنز بنا سکی۔ٹورنامنٹ کا نواں میچ آج راولپنڈی میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔میچ رات آٹھ بجے شروع ہو گا۔