Thursday, 02 May 2024, 04:26:44 pm
وزیراعظم نے بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے یونیسف کے اقدامات کو سراہا
April 18, 2024

وزیراعظم یوتھ پروگرام اوراقوام متحدہ کے بچوں کے ہنگامی فنڈ کے ادارے نے نوجوانوں کو تعلیم تربیت کے مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے اظہار دلچسپی کی ایک دستاویز پر دستخط کئے ہیں۔دستخطوں کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی وزیر اعظم شہباز شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس حوالے سے یونائیڈ نیشنز جنریشن ان لمیٹیڈ پروگرام اور وزیراعظم یوتھ پروگرام مشترکہ طور پر لائحہ عمل تیار کریں گے۔جنریشن ان لمٹیڈ پروگرام ابتدائی طور پر دو کروڑ یورو سے پاکستان میں نوجوانوں کیلئے مختلف منصوبے شروع کر رہا ہے۔ا س سے پہلے یونیسف کے وفد نے پاکستان میں اپنے نمائندے عبداللہ اے فاضل کی قیادت میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔وفد نے وزیراعظم کو پاکستان میں نوجوانوں کی استعدادکار اور صلاحیتوں میں اضافے کیلئے یونیسف اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے درمیان جاری تعاون کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیراعظم نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے یونیسف کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.