Friday, 17 May 2024, 09:16:20 am
پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پرفلسطین کومکمل رکنیت دینے پرزور
May 02, 2024

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ اکثریتی بین الاقوامی رائے کے پیش نظر فلسطین کی درخواست پر نظر ثانی اور اس کی مکمل رکنیت کی سفارش کرے۔

 یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیراکرم نے نئے ممبران کی شمولیت کے حوالے سے ویٹو پاور کے استعمال بارے اقوا م متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کیا۔

 منیر اکرم نے کہا کہ اگر ویٹو پابندی ختم کردی جاتی ہے اوراقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی منظوری سے فلسطین اقوام متحدہ کا رکن بن جاتا ہے تو امن کےلئے سفارتی کوششوں میں مزید تیزی آئے گی۔

 انہوں نےکہاکہ اس طرح کے اقدامات سے فلسطینی عوام کے خلاف ہونے والی تاریخی ناانصافیوں کو درست کرنے اور دو ریاستی حل کے لئے راہ ہموار ہوگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.