نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار ا سلامی تعاون تنظیم کے پندرہویں دوروزہ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا میں ہیں جو ہفتے کو شروع ہوگا۔
اسحاق ڈار جن کے پاس وزیر خارجہ کا قلمدان بھی ہے، وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کرینگے اور اجلاس میں شریک رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے۔