حالیہ اقتصادی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ خصوصاً زراعت سمیت مختلف شعبوں میں بہتر اشاریوں کے ساتھ ملکی معیشت مثبت سمت پر گامزن ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک ،سٹیٹ بینک آف پاکستان، بیورو آف اسٹیٹکس کے اعداد و شمار کے مطابق زرعی شعبے کی شرح نمو میں گندم، چاول، مکئی اورکپاس کی پیداوار میں شاندار اضافے کے باعث سات فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔
پاکستانی روپے میں بھی ڈالر کےمقابلے میں استحکام اور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔