وزیراعظم شہباز شریف نے العین میں متحدہ عرب امارات کے حکمران نمائندے شیخ طحنون بن محمد النہیان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متحدہ عرب امارات کی قیادت اور لوگوں کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے مرحوم شیخ طحنون کے کردار کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔