صدر آصف علی زرداری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سندھ خاص طورپر کراچی میں جرائم کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔
کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ گھوٹکی کندھ کوٹ پل سمیت صوبے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کئے جائیں۔صدرنے مزیدہدایت کی کہ کراچی میں غیرملکیوں خاص طورپرچینی کارکنوں کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت اس مقصد کے لئے تمام ضروری آلات اورہتھیارفراہم کریگی۔صدرنے کچے کے ڈاکوئوں اوراغواء کاروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی اور کہاکہ انکے خلاف کارروائی تیز کی جائے تاکہ لوگوںمیں تحفظ کااحساس پیدا ہوسکے۔