فائل فوٹو
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سکولز نہ جانے والے تمام بچوں کو تعلیمی نظام میں لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ صوبوں کی طرف سے اپنے صوبائی بجٹ کا تقریبا 25فیصد حصہ تعلیم پر خرچ کرنے کے باوجود 22لاکھ بچے تعلیم کی سہولت سے محروم ہیں۔صدر نے کہا کہ پڑوسی ممالک موثر پالیسیوں اور اچھے حکومتی نظم ونسق کی بدولت تیزی سے ترقی کررہے ہیں لیکن پاکستان اس دوڑ میں پیچھے ہے۔