Tuesday, 13 May 2025, 06:22:37 pm
 
برآمدات پرمبنی ترقی پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے ناگزیرہے،وزیرخزانہ
May 13, 2025

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس بات پر زور دیا ہے کہ برآمدات پر مبنی ترقی محض ترجیح نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے واحد قابل عمل راستہ ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کے سابق چیئرمین شبیر دیوان کی قیادت میں ممتاز برآمد کنندگان اور کاروباری شخصیات کے ایک گروپ سے باتیں کررہے تھے۔

وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ اگر پاکستان بار بار آنے والے اتار چڑھائو اور پچیس ویں آئی ایم ایف پروگرام سے بچنا چاہتا ہے تواس کیلئے پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور بیرونی پالیسیاں ناگزیر ہیں۔

محمد اورنگزیب نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مارکیٹ پر مبنی مسابقت کو فعال کرنے کیلئے موجودہ تحفظ پسندانہ نظام کو ختم کرنا ہوگا۔

فریقین نے حکومت کے ٹیرف ریشنلائزیشن پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا جس کا مقصد کاروبار میں حائل رکاوٹوں اور بے ضابطگیوں اور تضادات کو دور کرنا ہے۔

سینیٹر اورنگزیب نے یقین دلایا کہ اصلاحات کے اگلے مرحلے میں تمام متعلقہ فریقوں کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔