ترکیہ نے کہا ہے کہ وہ مصر کے ساتھ اعلی سطح کے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا خواہاں ہے۔
ان خیالات کا اظہار قاہرہ کے دورے کے دوران ترکیہ کے وزیر خارجہ Mevlut Cavusoglo نے مصر کے اپنے ہم منصب Sameh Shoukry سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک دہائی سے جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے صدر رجب طیب اردوان مصر کے اپنے ہم منصب عبدالفتاح الیسیسی سے جلد ملاقات کرینگے۔اس موقع پر مصر کے وزیرخارجہ Sameh Shoukry نے کہا کہ دونوں ممالک تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے پرعزم ہیں۔