Saturday, 27 April 2024, 12:33:32 am
جوڈیشل کمپلیکس پرحملہ اداروں پر دباؤ ڈالنےکی غیرقانونی کوشش ہے،وزیرداخلہ
March 19, 2023

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں اور ملک میں انتشار، بدنظمی اور غیریقینی صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔

اتوار کی شام فیصل آباد میں ذرائع ابلاغ سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ نے ملک میں سیاسی مخالفین کے خلاف گالم گلوچ اور نازیبا زبان استعمال کرنے کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مسلح گروہوں کے ذریعے اداروں کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون اپنے ہاتھوں میں لینے اور ملک کو غیرمستحکم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس نے زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی کے غنڈوں کی طرف سے قائم کئے گئے ممنوعہ علاقوں کو کلیئر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اصل چہرہ اب پاکستانی عوام کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان کے عوام عمران خان کو ووٹ کے ذریعے باہر کر دیں گے اور ان کے غیرمہذب نظریے کو دفن کر دیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.