Friday, 18 October 2024, 01:41:59 pm
 
پاکستان نے انڈونیشیا میں ہونے والی چھٹی ایشیئن اوپن تائیکواڈوچیمپئن شپ جیت لی
October 18, 2024

پاکستان نے تین سونے کے تمغے جیت کر انڈونیشیا میں ہونے والی چھٹی ایشیئن اوپن (KYORUGI)تائیکواڈوچیمپئن شپ جیت لی۔پاکستانی کھلاڑی میڈل ٹیبل پر سرفہرست رہے جبکہ قازقستان اور ملائشیا نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔پاکستان کی ٹیم نے بہترین ٹیم کا اعزاز بھی حاصل کیا جبکہ پاکستان کے شاہ زیب بہترین کھلاڑی اور یوسف کرامی بہترین کوچ قرار پائے۔