Friday, 18 October 2024, 11:15:08 am
 
ملتان ٹیسٹ :پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف آج کے کھیل کے اختتام پر دوسو انسٹھ رنز بنا لئے
October 15, 2024

آج ملتان میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں کھیل ختم ہونے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر دو سو انسٹھ رنز بنائے۔

پاکستانی بلے باز کامران غلام نے اپنے کیریئر کے پہلے ہی میچ میں سنچری بنائی۔ انہوںنے 118 رنز بنائے ۔

اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔