Friday, 18 October 2024, 02:21:59 pm
 
علمائے کرام نے آئینی ترامیم اور اصلاحات کی حمایت کردی
October 18, 2024

علمائے کرام نے آئینی ترامیم اور اصلاحات کی حمایت کی ہے۔

بزم خطبا پاکستان کے چیئرمین مولانا طیب جامی نے کہا کہ ملک کے امن اور خوشحالی کیلئے عدالتی اصلاحات بہت اہم ہیں۔

 

جامعہ اسلامیہ فیصل آباد کے مفتی مسعود ظفر نے کہا کہ آئینی اصلاحات سے انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے عدالتی اصلاحات کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی ہوگی۔