Friday, 18 October 2024, 10:23:58 am
 
حکیم محمد سعید کی 26ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
October 17, 2024

ممتاز عالم دین، سکالر اور سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید کی 26ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

 

حکیم محمد سعید 9 جنوری 1920 کو دہلی میں پیدا ہوئے اور 1947 میں آزادی کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ ہجرت کرکے پاکستان آگئے۔

 

انہوں نے ہمدرد دواخانہ کی بنیاد رکھی اور بعد میں اس کی شاخیں پورے پاکستان میں پھیل گئیں۔

 

انہوں نے مذہب، صحت، ادب، سماجی اور سائنسی موضوعات پر متعد د کتابیںاور سفرنامے تحریر کیے۔

 

حکیم محمد سعیدکو آج ہی کے دن کراچی میں 1998 میں شہید کر دیا گیا ۔