سوات اور مالاکنڈ کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا اور اساتذہ نے سوات میں پشاور کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری سے ملاقات کی اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر
تبادلہ خیال کیا۔
طلبا کو خیبرپختونخوا میں امن و امان قائم رکھنے اور ترقیاتی منصوبوں میں پاک فوج اور فرنٹیر کور کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
کور کمانڈر پشاور نے طلبا پر زور دیا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں۔
اس موقع پر طلبا نے امن عامہ کے قیام اور اس مقصد کے لئے دی گئی قربانیوں پر پاک فوج اور فرنٹیر کور نارتھ کو خراج تحسین پیش کیا۔