Sunday, 10 November 2024, 07:40:17 pm
 
چینی کمپنی ہواوے کا ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستانی نوجوانوں کیلئے جامع تربیتی پروگرام تیار
October 18, 2024

چینی کمپنی ہواوے نے ایس آئی ایف سی کے تعاون سے تین لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو جدید انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ایک جامع تربیتی پروگرام تیار کیا ہے۔

اس تربیتی پروگرام سے نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی جس سے ان کی معاشی حالت بہتر ہوگی۔

ہواوے کا یہ تربیتی پروگرام پاکستان کے تکنیکی تعلیمی نظام میں مثبت تبدیلیاں متعارف کروانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جس کے نتیجے میں نوجوانوں کی ترقی اور ملک کی معیشت کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔