انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت کی مؤثر پالیسیوں سے پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ۔
انہوں نے آج (اتوار) لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پالیسی ریٹ اور مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے اور پاکستان آئندہ چند سال میں آئی ٹی کے شعبے میں ستر کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی توقع کر رہا ہے۔
شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان نے بیس کروڑ موبائل صارفین کا سنگ میل عبور کرلیا ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ ہرموبائل صارف کو انٹرنیٹ مہیا کیا جائے ۔