وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پوری قوم بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے یہ بات آج گوجرانوالہ میں مرکز مصطفی کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہا کہ قوم حالیہ کشیدگی کے دوران مزید مضبوط ہوکر سامنے آئی ہے جس کے دوران قوم کے اتحاد نے ایک طاقتور دشمن کو ناقابل فراموش شکست سے دوچار کیا۔
اس موقع پر مرکز مصطفی کے سرپرست اعلی مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی نے ملک وقوم کی یکجہتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔
اس سے قبل محسن نقوی نے مرکز کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور اسلام کی خدمت کیلئے اس کے مثالی کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے مرکز میں طلباء کے مثبت کردار کو بھی سراہا ۔