چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آج ویٹی کن سٹی میں سینٹ پیٹرز اسکوائر میں منعقدہ پوپ لیو 14 کی افتتاحی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔
یہ تقریب ان کے منصبِ پوپ کی باضابطہ ابتدا کی علامت تھی، جسے تقریباً ڈھائی لاکھ شرکا نے دیکھا جس میں دنیا بھر کے متعدد عالمی رہنما اور معزز شخصیات شامل تھیں۔
چیئرمین سینٹ کی اس تقریب میں شرکت سے اس بات کی توثیق ہوتی ہے کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کاعلمبردار ہے اوروہ دنیا بھرمیں کیتھولک برادری کوانتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے۔
افتتاحی دعائیہ تقریب میں اہم عالمی شخصیات نے شرکت کی۔