منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ خود انحصاری کے حصول کیلئے حکومت کا ہدف پاکستان کی برآمدات بتیس ارب ڈالرز سے بڑھا کر ایک سو ارب ڈالرکرنا ہے۔
احسن اقبال نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد چینوٹ کیمپس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کیمپس کا قیام وژن2025 کا حصہ ہے جس کا مقصد ملک کے ہر ضلع میں اعلیٰ تعلیم تک رسائی یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی ملک تعلیم کوصنعت کے ساتھ منسلک کیے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کا لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا مقصد نوجوانوں کومصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجیز کی مہارتوں سے لیس کرتاہے۔
احسن اقبال نے کہا پاک فوج نے دنیا پر ثابت کیا ہے کہ جنگیں تعداد سے نہیں بلکہ صلاحیتیوں سے جیتی جاتی ہیں۔