نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کل سے چین کا تین روز ہ سرکاری دورہ کریں گے۔
اسحاق ڈار چین کے وزیر خارجہ WANG YI کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں۔
اس دوران وہ وزیرخارجہWANG YI کے ساتھ جنوبی ایشیامیں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور امن و استحکام پر اس کے اثرات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کریں گے۔
فریقین پاک چین دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ بھی لیں گے اور باہمی مفاد کی علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیرخارجہ کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان جاری اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں کا حصہ ہے۔
یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم کااظہار بھی ہے۔