تخفیف غربت اور سماجی تحفظ کے وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے فروغ کیلئے سیاسی رہنمائوں کو اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے۔ ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی مفاد اورعوام کی فلاح و بہبود کے لئے فیصلوں کی خاطر سیاسی مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں ہمیشہ مذاکرات اور مصالحت کی گنجائش ہوتی ہے۔