Friday, 09 May 2025, 07:09:24 pm
 
کشمیری پاکستان کی خاطر ہر قربانی دینےکیلئے تیار ہیں،چوہدری انوارالحق
May 09, 2025

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوار الحق نے کہا ہے کہ کشمیری پاکستان کو مضبوط او ر مستحکم بنانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے تمام اختلافات ترک کرنے اور معاشرے کے ہر سطح پر مکمل اتحاد کو فروغ دینے کی اشد ضرورت پر زور دیا۔

خوشحال پاکستان کو کشمیریوں کے لئے امید کی کرن قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کشمیری پاکستان کی خاطر ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا چونکہ بھارت نے پاکستان کی علاقائی خود مختاری کی خلاف ورزی کی تھی اسی لئے پاکستان کی مسلح افواج کو مکمل حق حاصل تھا کہ وہ یقینی طور پر اس کا بھرپور جواب دیں۔

پاکستانی قوم او ر پاک فوج سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے واضح کیا کہ کشمیری پاکستان کے لئے جیئں اور پاکستان کے لئے مریں گے۔