سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات و مواصلات شرجیل انعا م میمن نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے جدید ماحول دوست اور پائیدار نظام کے لئے اقدامات کررہی ہے۔
آج کراچی میں ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مفاد عامہ کے لئے اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں اس حوالے سے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔