عالمی برادری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے فیصلے کو سراہا ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کے خارجہ امور کے وزیر مملکت عادل ALJUBEIR' مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر ABDELATTY' یونان کے وزیر خارجہ GIORGOS GERAPETRITIS اور یورپی یونین کے خارجہ امور اور سیکورٹی پالیسی کے نمائندے KAJA KALLAS نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا۔
محمد اسحاق ڈار نے علاقے میں امن و استحکام کے فروغ اور مذاکرات کے ذریعے تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔