Monday, 12 May 2025, 06:40:36 am
 
صدرمملکت کا بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب پرافواج پاکستان کوخراج تحسین
May 11, 2025

صدر آصف علی زرداری نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اورقومی خودمختاری کا دفاع کرنے پر مسلح افواج کو سراہا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں مسلح افواج کے سربراہان اور فوج کے تمام لڑاکا یونٹوں کو دلی مبارکباد دی جن کی بہادری اور انتھک کوششوں نے ہمیں فتح سے ہمکنار کیا۔

انہوں نے کہا قوم کو جشن منانا چاہئے اور شہداء کیلئے دعا بھی کریں۔

صدر نے زور دیا کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن بھارت کے ساتھ مسئلہ جموں و کشمیر سمیت دیگر تنازعات خصوصاً سندھ طاس معاہدے کے منصفانہ حل سے ہی ممکن ہے۔