Friday, 26 April 2024, 09:27:06 pm
سیکرٹری اطلاعات کا تربیتی پروگراموں کا سالانہ پروگرام وضع کرنے پر زور
February 18, 2020

سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ حکومت نے عصرحاضر کے چیلنجوں سے عہدہ برآ ہونے کےلئے وزارت اطلاعات اور اس کےزیرانتظام اداروں کی بحالی کا ایک جامع منصوبہ شروع کیا ہے۔

  منگل کے روز پاکستان برا ڈ کاسٹنگ اکیڈمی اسلام آباد میں ایک بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت ،ریڈیو پاکستان، پاکستان ٹیلی ویژن اور ان کی اکیڈمیوں میں موجودہ ڈھانچے اور آلات کو جدید بنانا ،بحالی کے منصوبے کا اہم حصہ ہے۔

سیکرٹری اطلاعات نے تربیتی پروگراموں کا سالانہ پروگرام وضع کرنے پر زوردیا جس میں ممتاز اداروں کا اہم تدریسی عملہ شامل کیا جائے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی ڈائریکٹر جنرل ثمینہ وقار نے مختصر مدت میں چار اہم تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر پاکستان براڈ کاسٹنگ اکیڈمی کی انتظامیہ کی تعریف کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.