غزہ کے مغازی پناہ گزین کیمپ پراسرائیلی حملے میں کم ازکم گیارہ فلسطینی شہید ہوگئے جن میں زیادہ تربچے شامل ہیں۔
مصروف مارکیٹ کے قریب ہونے والے اس حملے میں بچوں کے کھیل کے میدان کو نشانہ بنایاگیا۔گزشتہ سال سات اکتوبرسے غزہ پرجاری اسرائیلی حملوں میں کم ازکم تینتیس ہزار آٹھ سوتینتالیس فلسطینی شہید اورپچھترہزارسے زائدزخمی ہوگئے ہیں۔