فائل فوٹو
مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کے صاحبزادے نسیم گیلانی کو بھارت کے قومی تحقیقاتی ادارے کی طرف سے تازہ ترین نوٹس جاری ہوئے ہیں جن میں انہیں فنڈنگ کے ایک جعلی مقدمے میں نئی دہلی میں ادارے کے ہیڈ کوارٹرز پیش ہونے کو کہاگیا ہے۔
یہ ایک ہفتے میں دوسرا موقع ہے کہ قومی تحقیقاتی ادارے نے میرواعظ عمر فاروق اور نسیم گیلانی کو نئی دلی طلب کیا ہے۔
میرواعظ اور نسیم گیلانی کو سرینگر کی ضلعی پولیس کے ذریعے نوٹس دئیے گئے۔