بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں کل متنازعہ وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف مکمل ہڑتال ہوگی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں ہڑتال کی اپیل کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ وقف ایکٹ مسلم مخالف اقدام اور کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کی سیاسی، مذہبی اور سماجی شناخت پر براہ راست حملہ ہے۔