نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترکیے کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران علاقائی و بین الاقوامی پیشرفت اور غزہ و فلسطین سمیت دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے اِس ماہ کی سترہ اور اٹھارہ تاریخ کو عراق میں منعقد ہونے والی او آئی سی وزارتی کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے اور حکمت عملی پر بھی گفتگو کی۔
انہوں نے کثیر جہتی فورمز پر دوطرفہ روابط اور شراکت داری کے ذریعے مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے کیلئے قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔