Saturday, 27 April 2024, 01:03:09 am
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی عالمی کانگریس کی ٹیکس فری بجٹ پیش کرنےپرحکومت کی تعریف
June 15, 2020

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی عالمی کانگریس نے کوروناکی وباء کے باعث مشکل صورتحال کے باوجودٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پرحکومت کی تعریف کی ہے۔

تنظیم کے ایگزیکٹوڈائریکٹرعارف انیس ملک نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ بجٹ موجودہ غیریقینی حالات میں ایک بہترین کوشش ہے۔

انہوں نے کہاکہ بجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگایاگیا اور تعمیراتی صنعت کے فروغ کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں جوکوروناکے بعد کی صورتحال میں معیشت کے استحکام کے لئے اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

عارف انیس ملک نے کہاکہ یہ بجٹ انتہائی مشکل تھا کیونکہ کوروناوائرس سے قومی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ نہ صرف پاکستان بلکہ گروپ آٹھ کے رکن ممالک بھی اس وباء سے متاثر ہوئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.