سندھ حکومت اور متحدہ عرب امارات نے قمبر شہر میں بیس بستروں کاہسپتال قائم کرنے کیلئے ایک مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے ہیں۔
مفاہمتی یادداشت پردستخط آج کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل BAKHIT عتیق الرومیسی اور سندھ کے سیکرٹری صحت ریحان بلوچ نے کیے ۔
یہ ہسپتال شیخ زاید کے نام پر قائم کیاجائے گا ۔