وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے بدھ کے روز فیصل آباد میں ہونہار سکالرشپس کے تحت طلباء میں لیپ ٹاپ اورسکالرشپ کے چیک تقسیم کیے ۔
وزیراعلی نے اس سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی یقینی بنانے کیلئے تعلیم کا حصول ناگزیر ہے ۔
انہوں نے طلباء کو ڈیجیٹل آلات اور مالی معاونت کی فراہمی کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا تاکہ وہ نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرسکیں۔