پاکستان اور روس نے کراچی میں نئی اسٹیل مل کے قیام میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ مفاہمت وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور روس کے نمائندے ڈینس نازروف کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں طے پائی۔
ملاقات کے دوران ہارون اختر خان نے پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل کی صنعت میں شاندار تعاون کے امکانات پر روشنی ڈالی، جس سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
انہوں نے روس کے تمام کاروباری افراد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت بھی دی۔