Monday, 14 April 2025, 09:07:48 pm
 
رانا مشہود کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
April 13, 2025

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

وہ فلسطینیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ نون کے زیراہتمام ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے تمام بین الاقوامی فورمز پر غزہ کے مظلوم مسلمانوں کیلئے زبردست آواز اٹھائی ہے۔