Monday, 14 April 2025, 08:20:52 pm
 
وزیراعظم کی بلاول بھٹو کو پیپلز پارٹی کا چیئرمین منتخب ہونے پرمبارکباد
April 13, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان پیپلز پارٹی کا چیئرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن کوسیکرٹری اطلاعات اور آمنہ پراچہ کوبھی سیکرٹری فنانس منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

شہبازشریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کی نومنتخب قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی نوجوان قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی ۔