Monday, 14 April 2025, 08:25:53 pm
 
یوسف رضا گیلانی کا امن کے قیام،جامع ترقی میں تعاون کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
April 13, 2025

سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضاگیلانی نے امن کے قیام' کثیرالجہتی تعاون اور جامع ترقی کے بارے میں پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ سیؤل میں جمہوریہ کوریا کی قومی اسمبلی میں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے ایٹمی پھیلاؤ' غربت' ماحولیاتی تبدیلی اور علاقائی تنازعات جیسے درپیش عالمی مسائل سے نمٹنے کیلئے مشترکہ ہنگامی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ باہمی مفاہمت' بین الاقوامی اتفاق اور مربوط پارلیمانی کوششوں سے ہم زیادہ منصفانہ' جامع اور خوشحال دنیا کیلئے کام کرسکتے ہیں۔