Monday, 14 April 2025, 09:33:40 pm
 
غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوں کا ملک سے انخلاء جاری
April 13, 2025

غیر قانونی غیر ملکی شہریوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا ملک سے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز سات ہزار پچیس غیر قانونی افغان شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیج دیا گیا۔

پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان شہریوں کی کل تعداد نو لاکھ پینتیس ہزار آٹھ سو ستر تک پہنچ گئی ہے۔

حکومت غیر قانونی غیر ملکی شہریوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی ان کے آبائی ممالک میں باوقار واپسی کو یقینی بنا رہی ہے۔

اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ اس عمل کے دوران کسی کے ساتھ برا سلوک نہ ہو۔ حکومت واپس آنے والوں کو خوراک اور صحت کی سہولیات بھی فراہم کر رہی ہے۔