امریکہ نے پاکستان کے ساتھ تذویراتی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال اور امریکی وفد کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے دوران یہ عزم دہرایاگیا۔
وفاقی وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ نئی جغرافیائی سیاست کے حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں زمینی حقائق' باہمی اعتماد اور
شراکت داری کے فروغ کی بنیاد پر نیا توازن قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
امریکی وفدنے سرمایہ کاری کے مواقع بروئے کار لانے اورسرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے دونوں ملکوں کے نجی شعبے کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔