حکومت نے افطار اور تراویح کے اوقات میں ملک بھر میں بجلی بلاتعطل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاور ڈویژن کے مطابق ان اوقات کے دوران تمام فیڈرز پر بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔اس حوالے سے 8118 پر میسیج اور 118 پر کال کے ذریعے شکایت کی جا سکتی ہے۔اس مقصد کیلئے دیگر لینڈ لائن نمبر یہ ہیں۔051910388، 0519204430اور 0519206834۔